MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون 17 روز بعد زندگی کی بازی ہار گئی

1 517

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) تیزاب گردی کا شکار 35 سالہ ٹک ٹاکر خاتون 17 روز بعد زندگی کی بازی ہار گئی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق خاتون گھر پر سو رہی تھی کہ کسی نے تیزاب انڈیل دیا تھا۔ واقعے میں خاتون کا بیٹا بھی جھلس گیا تھا۔دونوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال کوٹ ادو لایا گیا جہاں سے انہیں نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔
پولیس سٹی جوٹ ادو نے متاثرہ ٹک ٹاکر خاتون کی مدعیت میں رانا سکندر حیات، اسد حیات اور رانا آصف کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔تیزاب سے متاثر ہوے والی خاتون گذشتہ روز انتقال کر گئیں۔خاتون 17 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہیں۔متاثرہ خاتون نے والدہ کی جانب سے مقدمہ میں نامزد کیے گئے ملزمان کے حق میں بےگناہی کا بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا۔

- Advertisement -

علاوہ ازیں نواحی گائوں بھونی میں ماں بیٹی پر تیزاب ڈال دیا گیا ،تیزاب سے عابدہ ا ور اسکی 7سالہ بیٹی ثانیہ بری طرح جھلس گئیں، دونوں کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں ماں بیٹی کی حالت نازک ہے۔ بتایا گیا کہ ایک بیوہ انور بی بی اپنی بہو عابدہ اور پوتی ثانیہ رات کو گھر پر سوئی ہوئی تھیں کہ نامعلوم ملزم آئے اورتیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔
ماں بیٹی کے شور پر تیزاب گری کا پتہ چلا ۔پولیس بہادر شاہ نے بیوہ انور بی بی کی مد عیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔دریں اثناء انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے تیزاب گری کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال کو حکم دیا ہے کہ ملزموں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے رپورٹ دی جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ساہیوال میں تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور بچی پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈی پی او ساہیوال متاثرہ خواتین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) سکھرمیں تیزاب گردی کا شکار 8 سالہ بچی دم توڑ گئی، ماں سخت زخمی۔بچی کی ماں گمس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.