MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکومت خود نہیں جائے گی تو نکالا جائے گا، فواد چوہدری

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو جانا ہی ہے، یہ لوگ خود نہیں جائیں گے تو نکالے جائیں گے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ معاملات پیچیدہ کرنے کے بجائے سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کریں اور بنیادی اصلاحات پر آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ بہتر تھا جون کے پہلے ہفتے میں اسمبلیاں تحلیل کر کے نئے انتخابات منعقد کرائے جاتے نادانوں کی رائے ہمیشہ چپکے رہنے کی ہوتی ہے اور

- Advertisement -

اب بھی یہی ہو رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ عقل کی بات کئی دفعہ دیر سے سمجھ آتی ہے، نکالے جانے کے عمل میں معیشت کو اور نقصان پہنچا کر امپورٹڈ حکومت کس کی خدمت کرنا چاہتی ہے؟۔فواد چوہدری نے کہا کہ عملی طور پر حکومت ختم ہو چکی ہے، حقیقت کا ادراک کریں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.