MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محمد رضوان اور رشبھ پنت کی آمدن کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں

1 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) محمد رضوان اور رشبھ پنت پاکستان اور بھارت کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں جو تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انفرادی کارکردگی کے حوالے سے محمد رضوان کا گراف رشبھ پنت سے کہیں اوپر ہے تاہم اگر دونوں کی سیلری کا موازنہ کیا جائے تو رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل سے محمد رضوان کی نسبت کہیں گنا زیادہ معاوضہ ملتا ہے۔

- Advertisement -

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے 92 ہزار 352 ڈالر (تقریباً 1کروڑ 69لاکھ روپے) سالانہ معاوضہ دیا جاتا ہے جب کہ رشبھ پنت کو بھارتی کرکٹ بورڈ سے سالانہ 6 لاکھ 56 ہزار 699 ڈالر (تقریباً 12 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔ اسی طرح محمد رضوان کو پی ایس ایل میں 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر (تقریباً 3 کروڑ 11 لاکھ روپے) جب کہ رشبھ پنت کو آئی پی ایل سے 21 لاکھ 33 ہزار ڈالر (تقریباً 39 کروڑ روپے) ملتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] حادثے میں زخمی ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25 […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.