MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

1 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری کا کہنا تھا ان کے ساتھ 5 دیگر ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا اعلان باقاعدہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔خرم لغاری نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا ہوا کچھ اور ہے، ممکن ہے ہم اگلے تین سے چار روز میں اسمبلی سے بھی استعفیٰ دے دیں۔یاد رہے کہ خرم لغاری ماضی میں بھی پارٹی پالیسیوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اور جب سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ بنا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.