MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ایرانی قونصل جنرل کا نوابزادہ حاجی لشکری کے اعزاز میں افطار ڈنر

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز ) ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند نے سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ منگل کے روز ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کی جانب سے ایرانی قونصلیٹ میں سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا، افطار ڈنر میں سینئر قانون دان ریاض احمد ایڈووکیٹ‘ سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد‘ نوابزادہ میر سخی بخش رئیسانی‘ بلوچستان پیس فورم کے وائس چیئرمین ظفر صدیق ڈاکٹر افضل ‘ ظاہر خان دمڑ‘ قاری اختر شاہ کھرل‘ یاسر کا کا خیل‘قاضی یاسر‘ چوہدری رفعت علی سمیت ایرانی قونصلیٹ کا عملہ بھی شریک تھا۔ قبل ازیں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی اور ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال ‘باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.