اہلیہ جمائمہ نے لندن میں ہونے والے احتجاج پر ٹوئٹر پر پرانا پاکستان لکھ دیا
لندن (مسائل نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے احتجاج پر ٹوئٹر پر پرانا پاکستان لکھ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے لندن میں ایون فیلڈ کے سامنے (ن) لیگ کے کارکنان کے احتجاج کی ویڈیو پر جواب دیا۔شیئر کی گئی ویڈیو میں (ن) لیگی کارکنان عمران خان اور جمائما کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا نام استعمال کرکے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ٹوئٹ صارف نے ویڈیو کیپشن میں بتایا کہ ایون فیلڈ کے سامنے ہجوم ’قاسم کے والد چور
- Advertisement -
ہیں‘ کے نعرے بلند کررہا ہے۔مذکورہ ٹوئٹ میں جمائما سمیت مریم نواز اور عمران خان کو بھی ٹیگ کیا گیا تھا جس کے جواب میں جمائما نے ہیش ٹیگ ’پْرانا پاکستان‘ لکھا۔
[…] کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان واپس لندن روانہ ہو گئے۔عمران خان پر قاتلانہ حملے کے […]