MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی والو، خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا: بیرسٹر گوہر

0 30

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورۂ سندھ کا آخری دن ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔

- Advertisement -

اُنہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔

اُنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.