MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چودھری کی تحریک ، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور وزیر اعظم کا اقدام سب غیر آئینی ہیں، سینئر صحافی حامد میر کا دعویٰ

0 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ فواد چودھری کی تحریک ، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ اور وزیر اعظم کا اقدام سب غیر آئینی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز  سے گفتگو کرتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ  ڈپٹی سپیکر اور وزیر اعظم کا خطاب  آئین کی سبز کتاب کے مطابق نہیں  ،  پاکستان ایک اسلامی جمہوریہ  ہے ،  یہاں کا نظام  آئین کے آرٹیکل 1973 کے تحت چلایا جا رہا ہے ،  مجھے تو سمجھ نہیں آرہی کہ ان کو یہ مشورہ کس نے دیا ہے ؟، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ اسمبلیاں توڑ رہا ہوں ،  1973 کے آئین کے مطابق  دیکھنا ہوگا کہ پچھلی اسمبلیاں کیسے  ختم ہوئیں ، سال  2018  اور 2013 کے  الیکشن کیسے ہوئے ؟ ، یہ الیکشن نگران حکومت کے تحت ہوئے تھے ، نگران حکومت وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر  کی مشاورت سے بنتی ہے ، یہاں تو کوئی صلاح مشورہ ہی نہیں ہوا، آپ نے اسمبلی تحلیل کر دی لیکن  نگران حکومت کیلئے تو مشورہ کسی سے نہیں کیا۔

- Advertisement -

حامد میر نے کہا کہ فواد چودھری کی تحریک غیر آئینی تھی ، انہوں نے آرٹیکل 5 کی شق ایک کو پڑھا مگر شق دو کو نہیں پڑھا ، آئین کا اطلاق ہر قسم کے حالات پر  ہوتا ہے ، آرٹیکل  5 کے تحت  عدم اعتماد کی تحریک مسترد کر دی گئی ، مگر آئین  سے روگردانی کر کے آرٹیکل 6 کے تحت غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ۔

سینئر صحافی نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ بھی آئین کے مطابق نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.