اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ آمر جنرل ضیاء کی سربراہی میں فوجی بغاوت پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر سفاک حملہ تھا،پانچ جولائی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ 5 جولائی 1977کے
- Advertisement -
حوالے سے پیغام میں کہاکہ 5 جولائی کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ آمر جنرل ضیاء کی سربراہی میں وہ فوجی بغاوت پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں پر سفاک حملہ تھا۔ انہوںنے کہاکہ اس بغاوت کے ذریعے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیرِ قیادت جمہوری طور منتخب عوامی حکومت پر شبِ خون مارا گیا۔