MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ‘ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کردی

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ دیتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کر دیا ، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے اپنی رولنگ میں کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک آئین کی رو کے منافی ہے۔
قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 7 مارچ کو ایک میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے ایک روز بعد 8 مارچ کو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاتی ہے جب کہ ہمارے سفیر کو 7 مارچ کو ایک میٹنگ میں طلب کیا جاتا ہے ، اس میں دوسرے ممالک کے حکام بھی بیٹھتے ہیں ، اس میں ہمار ے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جاری ہے ، اس وقت تک پاکستان میں بھی کسی کو پتہ نہیں تھا کہ تحریک عدم اعتماد آ رہی ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے سفیر کو بتایا جاتا ہے کہ پاکستان سے ہمارے تعلقات کا دارومدار اس عدم اعتماد کی کامیابی پر ہے ، اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو آپ کو معاف کر دیا جائے گا لیکن اگر اعتماد کامیاب نہیں ہوتی تو آپ کا اگلا راستہ بہت سخت ہو گا ، یہ غیر ملکی حکومت کی جانب سے حکومت کی تبدیلی کی بہت ہی متاثر کوشش ہے، بدقسمتی سے اس کے ساتھ ہی اتحادیوں اور ہمارے 22 لوگوں کا ضمیر جاگ جاتا ہے اور معاملات یہاں تک آ پہنچتے ہیں۔
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے قومی اسمبلی اجلاس سے متعلق اہم دستاویزات پہنچائی گئیں، قومی اسمبلی میں آج کے اہم اجلاس سے متعلق اہم دستاویزات پہنچائی گئی ہیں ، اس موقع پر سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ، دستاویزات بنڈل کی شکل میں اسمبلی لائی گئیں ، جس میں آج کی کارروائی سے متعلق نکات درج تھے۔
گذشتہ روز وزیراعظم نے انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہمارے جو لوگ بھاگ گئے ہیں اگر یہ آجائیں تو ہم حکومت نہیں چلا سکتے، بے شک ہمیں اکثریت مل بھی جائے، اگر ہم عدم اعتماد میں کامیاب ہوجاتے ہیں توپاکستان کیلئے اچھا ہوگا ہم الیکشن میں چلے جائیں اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا،یہ پلندا اکٹھا ہوکر حکومت کیسے چلائیں گے؟فضل الرحمان کو صدر،شہباز شریف وزیراعظم اور مریم ، بلاول کوبھی کچھ بنادیں گے، یہ ملک کیسے چلے گا، بندربانٹ ہورہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.