کوئٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پانی انسانی بقاء کیلئے پہلی اور بنیادی ضرورت ہے۔ ۔پانی کا عالمی دن منانے کا مقصد پانی کی اہمیت اور بحران کے بارے میں شعور کی آگاہی ہے ۔پانی اللہ تعالئ کی بہترین نعمت ہے جس کی قدر کرنی چاہیے۔پانی کے غیر ضروری استعمال اور ضیاع کو روکنا ہر فرد کا فرض اور قومی زمہ داری ہے ماحولیاتی تبدیلیوں اور بڑھتی آبادی کے دباؤ کےباعث مسقبل میں پانی کے شدید بحران کا خدشہ ہے۔دنیا بھر کی بہت بڑی آبادی کی پینے کے صاف پانی تک رسائی نہیںخشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث بلوچستان میں زیر زمین آبی زخائیر تیزی سے ختم ہو رہے ہیں۔صوبے میں آبی وسائل کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔ترقیاتی پروگرام میں ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے ترجیحاتی بنیادوں پر شامل ہیںدستیاب پانی کا بہترین استعمال ہی پانی کی کمی کے چیلنج اور بحران سے محفوظ رکھ سکتا ہے ۔آج کے دن معاشرے کے ہر فرد کو اپنی زمہ داری کا احساس کرتے ہوۓ پانی کے ضیاع کو روکنے کا عزم کرنا چاہی