MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جان محمد خان جمالی سے صوبائی محتسب خواتین صابرہ اسلام کی ملاقات

1 548

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی سے صوبائی محتسب خواتین محترمہ صابرہ اسلام نے ملاقات کی۔اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان میر جان محمد جمالی نے خاتون محتسب کا اپنے ادارے سے اخلاص اور ان کی کاوشوں کو سراہا اسپیکر بلوچستان اسمبلی صوبائی محتسب خواتین برائے انسدادِ ہراسیت کو توانا اور آزادانہ فعالی کی یقین دہانی بھی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ہماری بیٹیوں اور بہنوں کو ہراساں کرنے کے حوالے سے انصاف کی فراہمی اور درندہ صفت کالی بھیڑوں کو قرار واقعی سزا دے کر معاشرے کو ان سے پاک کرنا

- Advertisement -

اس ادارے کی اولین فرائض میں شامل ہے جس پر کوئی بھی سمجھوتا قابل قبول نہیں۔اس موقع پر صوبائی رکن اسمبلی عبدالواحد صدیقی کی اظہر خان اچکزئی سیکرٹری صوبہ اسمبلی طاہر شاہ کاکڑ ڈی جی کو آرڑنیٹئیر اسلم خان کاکڑ ڑ ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی محتسب خاتون محمد عبداللہ اور محمد ابراہیم کاکڑ بھی موجود تھے۔شرکاءنے اس بات پر زور دیا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے خاتون محتسب کے ادارے کو آگاہی پروگرام اور خدمات تیز کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی تاکہ بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بھی ہراسمنٹ کے شکار خواتین بلا خوف و خطر اس ادارے سے مستفید ہوں اور انہیں بھی انصاف مل سکے۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی نے محترمہ صابرہ اسلام کو اس ضمن میں پارلیمانی ممبران پر مشتمل ہراسمنٹ کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی اور 08 مارچ کو صوبائی اسمبلی میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کرانے پر بھی اتفاق ہوا جس پر سیکرٹری صوبائی اسمبلی کوپروگرام منعقد کرانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔صوبائی خاتون محتسب نے بتایا کہ ادارے کو معرض وجود میں آئے تقریبا تین سال ہو چکے ہیںاس عرصہ میں رجسٹر ڈ ،ڈسپوزآف اور انڈر انویسٹیگیشن کیسز زیر سماعت ہے آخر میں صوبائی محتسب خواتین نے اپنے ادارے کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا جس پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے انہیں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] محمد (مسائل نیوز) قائم مقام گور ر بلوچستا میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ کیڈٹ کالج جعفرآباد کی بحالی کیلئے بھرپور […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.