اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایسوسی ایٹ ڈگری کے حامل طلباءکی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ہائر ایجوکیشن میں آگے بڑھائینگے، تعلیمی شعبہ میں جدت سے ملک ترقی کی منازل طے کرےگا ،اقدار کی بنیاد پر دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہوگا، دنیا کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائبر سکیورٹی میں ہنرمند اور تربیت یافتہ لوگوں کی بڑی تعداد درکار ہے،
- Advertisement -
اخلاقیات کے بغیر علم کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ہمارے معاشرے کی خوبصورتی ہماری قیمتی اقدار ہیں، طلبہ ماں باپ کی تربیت کی وجہ سے یہاں تک پہنچے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں کامسیٹس یونیورسٹی کے13 ویں کانووکیشن سے بطور چانسلر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانووکیشن میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز، یونیورسٹی کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد تبسم افضل، ماہرین تعلیم، یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے سربراہوں اور طلباو¿ طالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے یونیورسٹی کی بہترین کارکردگی اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر رینکنگ پر ریکٹر، اساتذہ اورطلبہ کو مبارکباد دی۔