MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاک افواج استحکام پاکستان کی علامت ہیں،وزیراعلی بلوچستان

0 286

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوہلو کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں کیپٹن حیدر عباس اور وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے جوان لانس نائیک شبیر احمد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ قوم کے دو اور بیٹوں نے ملک و قوم کی خاطر جان کا نزرانہ پیش کیا قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے

- Advertisement -

جو دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیۓ بیش بہا قربانیاں دے رہے پیں وزیراعلی نے دونوں واقعات میں پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو بھرپور جواب دیتے ہوۓ بھاری جانی نقصان پہنچانے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیۓ قوم متحد اور اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا ہے

کہ پاک افواج استحکام پاکستان کی علامت ہیں ہر پاکستانی کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے وزیراعلی نے کہا ہے کہ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کوئٹہ کے لانس نائیک شبیر احمد کی شہادت نے ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کے جوان بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیش پیش ہیں وزیراعلی نے کیپٹن حیدر عباس شہید اور لانس نائیک شبیر احمد شہید کے خاندانوں سے تعزیت ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوۓ شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیۓ صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.