MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

10روز میں اہم فیصلے ہوجائیں گے

0 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ 10 روز میں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہوجائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کےساتھ ڈیڈلاک ہوگیا ہے، ڈالر کا انٹربینک اور کرنسی مارکیٹ میں 30روپے کا فرق ہے، ملک کے ریزرو صرف 5 ارب ڈالر سے کچھ زیادہ کے رہ گئے ہیں، آٹے کا قحط اور گیس کے بعد بجلی کی لوڈشیٹنگ ہے جب کہ غیر ملکی سفارت خانوں نےاپنے عملےکواسلام آباد میں محتاط رہنےکاکہہ دیاہے، اس صورتحال میں 10روزمیں اہم ریاستی سیاسی معاشی میٹنگز اور فیصلے ہو جائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اندرونی توڑ پھوڑ کا شکار ہے اور ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا ہے لیکن وزیراعظم کی سوئی توشہ خانہ کی گھڑی پرپھنسی ہوئی ہے، عوام کانام ہی ریاست ہے اور عوام تباہی و بربادی کے دہانے پر پہنچ گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اور عوام کاچولی دامن کاساتھ ہے، اب خاموش تماشائی بن کر نہیں رہا جا سکتا، پی ڈی ایم کو الیکشن میں ووٹ نہیں کچھ اورپڑیں گے۔
ادھر سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ خطرناک ڈیڈ لاک کیا، جس وجہ سے آئی ایم ایف موجودہ حکومت سے نہیں بلکہ اب نگران حکومت سے بات کرے گا، امریکہ اور برطانیہ پہلے ہی اسلام آباد صورتحال پر الرٹ جاری کر چکے ہیں، جمعہ تک بڑا معاشی فیصلہ متوقع ہے اور مجھے مارچ تک نگران حکومت نظر آ رہی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ حکومت نے کیوں کہ خطرناک ڈیڈ لاک کیا اس وجہ سے آئی ایم ایف نگران حکومت سے مارچ سے پہلے بات کرے گا اور آئی ایم ایف سے قرضے کی قسط مارچ کے قریب ملے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.