MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے،لشکری رئیسانی

1 423

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)براہوئی اکیڈمی پاکستان کے زیرا ہتمام کوئٹہ آفیسرز کلب میں مادری زبانوں کے عالمی دن کے مناسبت سے منعقدہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے نامور سیاسی وقبائلی رہنماءمعروف دانشور نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں قوموں کی پہنچان اور ان کی تہذیبی شناخت ان کی مادری زبان سے ہوتی ہے براہوئی اس خطے کی قدیم ترین زبانوں میں شمار ہوتی ہے اور پورے خطے میں رابطے کی زبان رہی ہے

- Advertisement -

دوسری جانب دنیا کی یہ قدیم ترین عالمی ورثہ معدومی کی شدید خطرات سے دوچار ہے جس سے سیاسی سرکاری، ادبی، سماجی، غرض ہر سطح پر بچانے کی اشد ضرورت ہے یہ بات انہوں نے 21فروری کو کوئٹہ آفیسرز کلب میں براہوئی اکیڈمی پاکستان کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے بطور مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کہی پروگرام کی صدارت براہوئی اکیڈمی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نامور براٹ کاسٹر سلطان احمد شاہوانی کررہے

تھے جبکہ دیگر اعزازی مہمانوں میں ،سابق وزیراعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی ،براہوئی اکیڈمی کے سابق سیکرٹری جنرل پروفیسر سوسن براہوئی ،براہوئی ادبی سوسائٹی کے چیئرمین عبدالقیوم بیدار، نامور ادیب صحافی ٹکری سیف اللہ سیف سرپرہ اور دیگر شامل تھے اس موقع پر نوابزادہ حاجی لشکری نے کہا کہ مادری زبان کا تحفظ ہم سب کی سماجی ذمہ داری ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی سنیئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب اور طوفانی بارشوں نے بلوچستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.