MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،نور محمد دمڑ

1 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سنجاوی (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءسنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے تمام محکمے حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت پر معیاری تعمیر کو یقینی بنائے ترقیاتی منصوبوں کےلئے منظور شدہ فنڈز عوام کی امانت ہے جس خیانت کرنے کی اجازت نہیں دینگے ساڑے تین سال میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ان کی مثال 70 سالوں میں بھی نہیں ملتی ،

- Advertisement -

آنے والے بجٹ میں حلقے کے پسماندہ عوام کی ترقی کی نوید لے کر آئے گاوزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں تعلیم کی فعالی کےلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ہے جس سے تعلیم کی فروغ اور عوام کو معیاری تعلیم سرکاری سطح پر میسر ہوگی ان خیالات کااظہار انہوں نے دور سنجاوی کے دوران بغاﺅ میں بوائز مڈل سکول اور پرانہ سنجاوی میں گرلز مڈل سکولز کے افتتاحی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر نصراللہ نے سنیئر صوبائی وزیر کو ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی تقریب میں بی اے پی ضلع زیارت کے سنیئر نائب صدر نوراللہ جان سارنگزئی ،ملک لاجور دمڑ،حاجی جان چیرمین اور دیگر علاقائی معتبرین بی اے پی کے عہدیدار اور کارکن کثیرتعداد میں موجود تھے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ایکسین کو ہدایت دی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد پی سی ون کے مطابق معیاری میٹریل سے تعمیر کو مکمل کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.