پی سی پی کے چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے پرنٹ میڈیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے،اے پی آر این ایس
اسلام آباد ( پریس ریلیز )اے پی آر این ایس نے پریس کونسل آف پاکستان کے چیٸرمین کو فوری طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا
اے پی آر این ایس کے صدر غلام مرتضیٰ جٹ ،جنرل سیکرٹری احسان احمد سحر اور ممبران کور کمیٹی نے کہا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان کے چیٸرمین کی تعیناتی نہ ہونے سے پرنٹ میڈیا کو بہت سے مساٸل کا سامنا ہے
- Advertisement -
پریس کونسل آف پاکستان اس وقت غیر فعال ہے اور کافی عرصہ سے چیٸرمین کی تعیناتی نہ کی گٸی ہے پریس کونسل آف پاکستان کو فعال بنانے کے لٸے ہم وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہیں
کہ فوری طور پرنٹ میڈیا فرینڈلی شخصیت کو پریس کونسل آف پاکستان کا چیٸرمین تعینات کیا جاٸے تاکہ پرنٹ میڈیا کے مساٸل کو حل کرنے میں پیش رفعت ہو سکے