MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موجودہ حکمرانوں کا کھیل ختم ،اب ہمارا شروع ہوگیا ہے ، مولانا فضل الرحمن

1 265

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہاٹ(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر مولانا فضل الرحمن نے اپنے اس عزم کا اظہارکیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا کھیل ختم ہوکردن گنے جاچکے ہیں ،اب ہمارا کھیل شروع ہوگیا ہے جس میںوزیراعظم کے خلاف خلاف عدم اعتماد لاکرملک سے نااہل ،نالائق اور احمق حکمرانوں کو خاتمہ کرکے حقیقی معنوں میں انقلاب لائیں گے، ہم نے اپنی قوم کے ساتھ مل کر مغربی ویہودی وتہذیب کے ساتھ جنگ لڑنی ہے

- Advertisement -

تاکہ موجودہ حکمرانوں کا صفایا کرسکیں،دھاندلی اور ووٹ چوری کے نتیجے میں برسراقتدار موجودہ حکمرانوں نے ملک میں فحاشی، عریانی،بے حیائی پھیلاکرنوجوان نسل کو گمراہ،والدین اور اسلامی تعلیمات سے باغی بنایا اورملک کی معیشت تباہ کرکے رکھ دی جس کی وجہ سے پاکستان کی کرنسی روبہ زوال ہے ،انڈیا ،بنگلہ دیش، افغانستان، ایران اور ملائشیا کی کرنسی نسبتاً زیادہ مضبوط ہے،

ملک کی مرکزی بینک بیچ کر آئی ایم ایف کے حوالے کردیا گیا،حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میںملک غرق ہونے کے دہانے پہنچ گیا ہے ،عوام عمران خان کے فرضی نعروں پر یقین کرتے ہیں ساہم صوبہ میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مخلوق کے پیچھے ہٹنے سے یہاں نتائج سے اندازہ ہوناچاہئے کہ اب ہوا کا رخ بدل گیا ہے عوام جمعیت کی طرف دیکھ رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.