حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی کام کے علاوہ میرااولین ترجیحی حلقے کے دونوں اضلاع کے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اولین ترجیحی ہے اپنے دور میں سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار پرتعینات کیا گیا ہے
- Advertisement -
ضلع زیارت میں امن وامان کو مزید بہتر بنانے کےلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے لیویز فورس کےلئے سپیشل کوٹے سے500 اسامیوں کی منظوری کی ڈیمانڈ کی ہے اور وزیراعلیٰ نے جلد منظوری دینے کی یقین دہانی کی حکومت کا صوبے بھر کے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی کے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے
جن کی تکمیل سے حلقہ انتخاب ترقی و خوشحالی کی راہ پرگامزن ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب اور صوبے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوامی وفود اور بی اے پی ہرنائی و زیارت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے اپنے درخواستیں اپنے مسائل سے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ کو آگاہ کیا