MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان میں امن خطے کے امن کےلئے ناگزیر ہے، وزیر اعظم

1 273

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن خطے کے امن کےلئے ناگزیر ہے، افغانستان سے تین گروپ پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں جنہیں پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کےلئے استعمال کیا جارہا ہے،پاکستان افغانستان کو تنہا تسلیم نہیں کرسکتا، افغان حکومت کو تسلیم کرلینا چاہیے ،کشمیر کا براہ راست تعلق پاکستان سے ہے، خطے میں امن کے لیے بھارت سے بات ہوسکتی ہے ،پہلے بھارت کو کشمیر پر لیا گیا یک طرفہ اقدام واپس لینا ہوگا

- Advertisement -

اس اقدام کے بغیر بھارت سے کوئی بات کرنا کشمیریوں سے غداری کے مترادف ہوگا ،فرانس پاکستان کیلئے بہت اہم ملک ہے، فرانس کے صدر سے دو طرفہ تعلقات پر بات کرنا چاہوں گاجب دنیا کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہوں۔وزیراعظم نے کہاکہ آخری چیز جوہم نہیں چاہیں گے وہ عالمی تنہائی ہے،یعنی ہم واحدملک ہوں جوانہیں(طالبان حکومت) کوتسلیم کرے تاہم یہ کہتے ہوئے میرایقین ہے کہ آگے بڑھنے کاواحدراستہ یہ ہے کہ اگرتقریباًچارکروڑ افغانوں کی فلاح وبہبودکے خواہاں ہیں

توافغان حکومت کوجلدیابدیرتسلیم کرنا ہے کیونکہ اس وقت کوئی دوسرامتبادل دستیاب نہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ جب پچھلی بارطالبان کی حکومت تھی تو ان کاشمالی اتحاد کے ساتھ تنازعہ چل رہاتھا۔افغانستان میں اب کوئی تصادم نہیں جوکہ 40 سال بعدپہلاموقع ہے، ۔ اگرکوئی افغانوں کے کردارسے واقف ہے تو اسے یہ ادراک ہونا چاہیے کہ وہ بہت فاخرلوگ ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.