MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدرمملکت نےعید میلاد النبی ﷺ کے موقع پرقیدیوں کی سزاؤں میں 90 روزکمی کی منظوری دے دی

0 254

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں 90 روز کی کمی کی منظوری دے دی۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت میں سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ہے ۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق سنگین نوعیت کے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں پر نہیں ہوگا۔
قتل ، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر سزاؤں میں کمی کے فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اسی طرح مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں کی سزاؤں میں بھی کمی نہیں ہو گی ۔ ایوان صدر کے اعلامیہ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدی جو اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے ہیں اور 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدی جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ہیں ان پر سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔ اسی طرح 18 سال سے کم عمر افراد جو اپنی ایک تہائی سزا کاٹ چکے ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.