لاہور(ویب ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت معیشت ایک سنجیدہ چیلنج ہے ، عالمی حالات او رخصوصاً افغانستان کی صورتحال بھی چیلنج ہے اس لئے ملک میں محاذ آرائی کا ماحول نہیں ہونا چاہیے ، ابھی عام انتخابات کا وقت نہیں جب یہ مرحلہ آئے گا اورعوام جسے منتخب کریں گے وہ جماعت حکومت بنا لے گی ۔ ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے اعلانات کو ہوا بنانا چاہتی ہے ، حکومت کے پاس عددی قوت پوری ہے
- Advertisement -
اور ہم نے حال ہی میں کئی بلزپاس کر کے اسے ثابت کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوری ملک ہے اپوزیشن آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جو کرنا چاہتی ہے وہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کے لوگ ان سے رابطے میں ہیں ان کے نام تو بتائیں ، میرا عہدہ یہ اجازت نہیں دیتا کہ میں یہ بات کروں لیکن اس طرح تو پی ٹی آئی کے لوگ بھی کہہ سکتے ہیں اپوزیشن کے بہت سے لوگ ان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے ، معیشت ایک سنجیدہ چیلنج ہے ، عالمی حالات او رخصوصا ً افغانستان کی صورتحال بھی ایک چیلنج ہے ، سب کو اپنی سیاست سے زیادہ ملک کا خیال رکھنا چاہیے ، ابھی انتخابات کا وقت نہیں،وہ وقت بھی آ جائے گا اور عوام جس جماعت کو منتخب کریں گے وہ حکومت بنا لے گی ،موجودہ حالات میں ملک محاذ آرائی کے ماحول کا متحمل نہیں ہو سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر تی رہے گی ۔