MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، گورنر بلوچستان

0 644

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ وقت آپہنچا ہے کہ ہم من حیث القوم روایتی زرعی معاشرہ سے جدید صنعتی معاشرے کی جانب اپنے قدم بڑھائیںجدید صنعتوں اور کارخانوں کے قیام سے نہ صرف ہمارا معاشی نظام مستحکم ہو جائے گا بلکہ ان سے لاکھوں افراد کو روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آئیں گے

- Advertisement -

گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمیں اپنے صنعت کاروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جدید صنعتیں لگائیںان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں اسٹیل ملٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر داد محمد اچکزئی کی قیادت میں صنعت و تجارت سے وابستہ افراد پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے

کیااس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ لوکل سرمایہ کار ان دستیاب مواقعوں سے بھرپور استفادہ کریںوفد نے گورنر بلوچستان کو درپیش مسائل ومشکلات سے آگاہ کیا جس پر گورنر بلوچستان ان کے حل کیلئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.