MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اپوزیشن کی کوششیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہیں، شاہ محمود قریشی

1 287

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوششیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہیں۔اپوزیشن کے سیاسی روابط کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاکہ اپوزیشن کی کوششیں چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کے مترادف ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کی کوششیں ناکام ہوں گی، اپوزیشن نے مختلف حلیفوں سے رجوع کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے پکڑائی نہیں دی۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمارے بھی رابطے ہیں

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ زرداری صاحب تیمارداری کیلئے آئے جو اخلاقی تقاضا ہے، انہوں نے بتایا کہ زرداری صاحب نے اپنا سیاسی مدعا بیان کیا لیکن ہم نے سنا ضرور لیکن کوئی وعدہ نہیں کیا، میرا تجزیہ ہے کہ ان کا مشن ناکام رہا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اسی طرح دوسروں سے رجوع کیا جا رہا ہے میری رائے میں یہ ماضی کی طرح پھر ناکام ہوں گے، اپوزیشن کا دوغلا پن کھل کر سامنے آ گیا ہے ، پہلے یہ ایک دوسرے پر وار کرتے ہیں

اور پھر مفادات کیلئے سر جوڑتے ہیں اور پھر سر پھوڑتے بھی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ برصغیر میں اپنا پیغام عوام تک پہنچانے کیلئے جلسوں کی ایک روایت موجود ہے، میری رائے میں، وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کا نکتہ نظر عوام تک پہنچانے کیلئے جلسوں کے انعقاد کا درست فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن کے ارادے اور مقاصد کیا ہے اور ہم کس طرح صف آراءہو کر ان کا مقابلہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.