ٹیم کی پرفارمنس پر کپتان ذمہ دار نہیں، میر حمزہ
اسلام آباد(مسائل نیوز)4 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہےکہ وہ کپتان بابر اعظم کی کپتانی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں ، بابر ٹیم کو لے کر چلتا ہے۔میر حمزہ نے بابر کی اور کہا کہ اگر یہ اعتماد کسی کھلاڑی کو کپتان سے مل جائے تو کھلاڑی کی پرفارمنس میں لازمی فرق آتا ہے، میں نے بابر کی کپتانی کو انجوائے کیا کیونکہ بابر ٹیم کو لے کر چلتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ آپ کسی کپتان کو الزام نہیں دے سکتے، ٹیم کے اندر کا ماحول کیا ہے وہ ایک پلیئر ہی جانتا ہے کیوں کہ ایک کھلاڑی ہی بتا سکتا ہے کہ کپتان اور مینجمنٹ کیسی ہے۔
- Advertisement -
قومی اسکواڈ میں سلیکشن ہونے پر میر حمزہ بے حد خوش، بابر اعظم کی کپتانی کی تعریف بھی کی