MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان سے جمعیت نظریاتی کے وفد کی ملاقات

2 244

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے مولانا عبدالقادر لونی کی قیادت میں جمعیت علمااسلام نظریاتی کے ایک وفد نے ملاقات کی وزیراعلیٰ کا چمن اور کوئٹہ دھماکے جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے کارکنوں کی شہادت پر اظہار افسو س کیاانہوں نے وفد کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے ہیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداءکی جانوں کا ازالہ تو نہیں کر سکتے لیکن لواحقین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرینگے دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے

- Advertisement -

اس کا نقصان کسی ایک پارٹی یا ایک خاندان کا نہیں پورے صوبے کا ہو تا ہے،بات چیت کے زریعہ مسائل حل کے حل پر یقین رکھتے ہیں،مل بیٹھ کر بات چیت کرنے سے مسائل حل ہوتے ہیں ،،چمن بم دھماکے کی جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک کی جائے گی۔اور سائنس کالج بم دھماکے کے لیے جے آئی ٹی تشکیل کا اعلان کر دیا گیا،وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا،

جمعیت علماءاسلام نظریاتی کے رہنماوں کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی،کوئٹہ دھماکے کے شہداءکے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا،جب کوئٹہ دھماکہ ہوا ہماری نئی حکومت بنی ہوئی تھی اور میں اسلام آباد میں تھا،وفد کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہیں،مطالبات کے پر عملدرآمد کے لیے وزراءکمیٹی تشکیل دی جائیگی،مطالبات کے تسلیم ہونے پر مولانا عبدالقادر لونی کا مطالبات کے حل کے لیے وزیراعلیٰکی یقین دہانی پر احتجاجی کفن پوش دھرنا منسوخ کرنے اعلان کر دیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.