MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ریاست مدینہ کا دعویدار چوروں کا سردار نکلا ،حافظ حمد اللہ

0 274

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد/کوئٹہ (ویب ڈیسک)جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی امیر صدر پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن سے انکے رہائشگاہ پر شہیداسلام مولانامحمدحنیف رح کے جانشین جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مولانا مفتی محمدقاسم کی ملاقات اس موقع پر قائد جمعی مولانا فضل الرحمن نے مولانا مفتی محمدقاسم سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کا دعویدار چوروں کا سردار نکلا سارے سیاستدانوں کی کرپشن ایک طرف عمران خان اکیلے بھاری ہیں2011سے اس پارٹی اور عمران خان کے بارے میں میرے کی گئی تمام پیشن گوئیاں درست ثابت ہوئیں

- Advertisement -

یہ اقتدار میں بھی دھاندلی کے ذریعے لائے گئے دوسروں پر انگلیاں اٹھانے والے کی چوری پوری قوم دیکھ چکی اب مجھے بار بار بولنے کی ضرورت نہیں، ہر فرد میری زبان بول رہاتو ثابت ہو گیا کہ ہم دلیل سے بات کرتے ہیں اور عمران کے بارے میں ہمارے شکوک اور شبہات حقیقت پر مبنی تھے ہے پی ٹی آئی کرپٹ لوگوں کا ٹولہ جو روزبروز عیاں ہوتاجائیگافارن فنڈنگ رپورٹ ہمارے موقف کی تائید،عمران خان عالمی طاقتوں کا مہرہ ہیں

فارن فنڈنگ پاکستان کی بقا کا کیس تھا جس کی تاخیر سے ملک تباہی کے گڑھے میں گر چکا ہے اگر اس کیس پر فیصلہ بروقت ہوجاتا تو یہ ٹولہ مسلط نہ ہوتا اور آج ملک ترقی کے راستے پر بہت آ گے جا چکا ہوتا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد عمران حکومت کے خلاف مارچ کے لیے پوری طرح تیار ہے جے یو آئی کی جیت پی ڈی ایم کی جیت ہوگی اس موقع پر سنیٹر مولانا عطا الرحمن جمعیت علما اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا مفتی اسعد محمود مولانا راشد محمود سومرو مولانا مفتی روزی خان محمداسلم غوری ودیگر بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.