عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑینگے، ضیاءلانگو
نصیرآباد (ویب ڈیسک)کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک کا ویڈیو لنک کے ذریعے مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک نے ماہ جنوری میں ڈویژن بھر میں امن وامان اور ہونے والے واقعات کے متعلق تفصیل سے آگاہی
- Advertisement -
فراہم کی انہوں نے بتایا کہ ڈویڑن بھر میں حکومتی رٹ کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں پولیس لیویز اور ایف سی کے گشت میں غیر معمولی اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جبکہ قومی تنصیبات کی بھی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے
مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کے لیے تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائے ڈویژن بھر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔