MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت میں ببر شیر کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات کی ادائیگی، تصاویر وائرل

1 293

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بھارت(ویب ڈیسک )بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں 29 بچوں کو جنم دینے والے چیتے کی موت کے بعد ا±س کی ہندو مذہب کے تحت آخری رسومات ادا کی گئیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔بھارت میں اس مادہ چیتے کو ’سپر موم‘ کا لقب دیا گیا، جس سے محکمہ جنگلات کے افسران و ملازمین اور بھارتی شہری بہت زیادہ پیار کرتے تھے۔اس مادہ چیتے کو مرکزی علاقے میں قائم پینچ ٹائیگر سینٹر میں رکھا گیا تھا

- Advertisement -

جہاں وہ ہفتے کے روز 16 برس کی عمر میں ضعیفی کے باعث انتقال کر گئی۔محکمہ جنگلی حیات کے نمائندے اشوک نے بتایا کہ سپرموم نے اپنی زندگی میں تقریباً 29 بچوں کو جنم دیا جن میں سے 25 کی افزائش ہوئی اور اب وہ جنگلوں میں ہیں۔ مادہ چیتے کے مرنے کی خبر پر شہری افسردہ ہوئے

اور انہوں نے انتظامیہ سے اس کی آخری رسومات ہندو مذہب کے تحت ادا کرنے کی سفارش بھی کی جس کو تسلیم کیا گیا۔سپر موم کو انسانوں کی طرح ایک تختے پر رکھ کر جنگل منتقل کیا گیا، جہاں لکڑیوں کو آگ لگا کر ا±س کے جسم کو جلایا کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سپر موم کو الوداع کہنے اور آخری رسومات کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں مسافر بس کا ڈرائیور دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسٹیرنگ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.