MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دینگے،حافظ حمد اللہ

1 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ کہ الیکشن کمیشن پشاور میئر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے، بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔

- Advertisement -

اپنے بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا، خیبرپختونخوا کے لوگوں نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پشاور میئر کی کامیابی سمیت تمام کامیاب امیدواروں کا اعلان کرے،

بلدیاتی الیکشن کے اگلے مرحلے میں بھی پی ٹی آئی کو شکست دیں گے۔پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اور وفاقی حکومت بلدیاتی انتخابات کے نتائج روکنے کی سازش کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے ووٹ چوری کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے، خیبر پختونخوا کے عوام نے حکومت اور نوٹ کی طاقت کو شکست دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.