MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو اجتماعی طور پر غربت میں مبتلا کردیا،عمران خان

0 393

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کامیاب ریاستیں وہی ہیں جہاں قانون پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے،کرپٹ حکمرانوں نے عوام کو اجتماعی طور پر غربت میں مبتلا کر دیا۔وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے تصوراورپاکستانی معاشرے کی تشکیلِ نوپرزوردیتےہوئے کہاکہ قوموں کےعروج وزوال کا عمل تہذیبوں سے مختلف ہوتاہے ،قومیں بیرونی حملوں کا ہدف بنتی ہیں

جبکہ تہذیبوں کو باہر سے نہیں مارا جاسکتا وہ خودکشی کرتی ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ریاستِ مدینہ 5بنیادی اصولوں پرکھڑی تھی، جن میں توحید،انصاف ،قانون کی حکمرانی ،فلاحی ریاست کے قیام اورعلم کی بنیاد پروجود میں آنے والا معاشرہ ہے ،ان چند عظیم اقدامات کے ساتھ فلاحی ریاست کےراستے پرقدم رکھا ہے۔

- Advertisement -

عمران خان کا کہنا تھاکہ ملک کومستحق قانون کےاحترام کے چیلنج درپیش ہیں ،75 سالہ تاریخ ایسے کلچرکی اسیررہی ہیں جس کے طاقتوراورمکارسیاست دان عادی ہوگئے ہیں جنہوں نے ریاستی اداروں کوبھی کرپٹ بنایا،یہ مافیا نظام سےخون چوسنے والی جونکیں ہیں

جوملک سے مخلص نہیں،پاکستان کی حقیقی قوت ،وسائل اورصلاحیتوں کوبروئے کارلانے کیلئے ان کوشکست دینا ناگزیرہے۔ادھرسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضور نےریاست مدینہ کےرہنماءاصول وضع کرکے تہذیبوں کی بنیاد رکھی، پاکستان میں آج ہمیں اپنی صلاحیتوں کاادراک کرناہے اور بطور قوم اور ریاست ان اصولوں پرعمل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرنی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.