MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شازیہ اشرف کا دعویٰ: عمران اشرف نے شہرت کے بعد تعلق ختم کر لیا

0 141

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک)معروف اداکار عمران اشرف پر مبینہ بہن کا دعویٰ، رشتے تسلیم نہ کرنے کا الزام
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اور میزبان عمران اشرف کی مبینہ بہن شازیہ اشرف اعوان کا سوشل میڈیا پر دیا گیا بیان زیرِ بحث ہے۔ شازیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران اشرف نے شہرت حاصل کرنے کے بعد اپنے رشتوں سے انکار کر دیا ہے، جو ان کے لیے باعثِ افسوس ہے۔
شازیہ اشرف کا کہنا ہے کہ عمران اشرف ان کے سگے بھائی ہیں لیکن وہ انہیں اپنی بہن تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ شازیہ نے کہا، “عمران کو اپنے بہن بھائیوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے اور رشتوں کو اہمیت دینی چاہیے۔”
شازیہ نے مزید بتایا کہ انہوں نے عمران اشرف کو بڑی دعاؤں کے بعد پایا، خاص طور پر ایک بھائی علی عباس کے انتقال کے بعد، لیکن اب عمران اشرف نے ان سے رابطہ ختم کر لیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عمران شاید ان سے اس لیے نہیں ملتے کیونکہ وہ طلاق یافتہ ہیں اور ممکنہ طور پر کسی تنازعے سے بچنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب،مسائل نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران اشرف نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی اور خاتون کے دعوے کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ عمران اشرف نے متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا ہے، جن میں ’رانجھا رانجھا کردی‘، ’مشک‘ اور ’رقصِ بسمل‘ شامل ہیں۔ اس وقت وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مشہور کامیڈی ٹاک شو ’مذاق رات‘ کی میزبانی کر رہے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.