MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالات کے پیش نظر بہت پہلے ہی مری کا راستہ بند کرنا چاہئے تھا، شیخ رشید

0 659

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مری(ویب ڈیسک)مری میں کئی گھنٹوں سے پھنسے ہزاروں سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز سے مدد طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے پرفضا مقام مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح پھنس کر رہ گئے

- Advertisement -

جس کے بعد اسلام آباد سے مری جانے والے راستے بند کردیے گئے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ شدید ٹھنڈ اور برفباری کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں مری اور گلیات آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز سے ہی راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ادارے ٹریفک بحال کرنے کی کوشش میں لگے رہے

لیکن عوام کی اتنی بڑی تعداد ہے کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں راستہ کھولنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے سول آرمڈ فورسز کی مدد طلب کر رہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.