MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابل، خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد

1 603

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل(ویب ڈیسک)طالبان نے کابل میں خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر پابندی لگادی۔افغان خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل میں کئی اسپورٹس کلب کے مالکان کا کہنا ہے کہ خواتین کے کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی گئی ہے تاہم انہیں چند ایسے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت ہے

- Advertisement -

جس میں فٹنس کا زیادہ عمل دخل ہے۔طاہرہ سلطانی کے مطابق جب سے طالبان اقتدار میں ا ئے ہیں انہیں ورزش کی اجازت نہیں ہے، ورزش کے لیے جب انہوں نے اسپورٹس کلب سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ وہاں خواتین کے ورزش سینٹرز بند ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل طالبان کی جانب سے خواتین کےکرکٹ کھیلنے پر بھی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں امارت اسلامیہ کا کہنا ہے کہ خواتین کو اسلامی اقدار اور افغان ثقافت پر مبنی کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے گی۔کابل میں تائی کوانڈو اور کوہ پیمائی کی کوچ طاہرہ سلطانی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 8 سالوں کے دوران قومی ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر کئی ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)ورزش اور کھیل کے انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں لیکن ماہرین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.