حکومت بارش متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنائیں ،مولانا ہاشمی
کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ حکومت بارش متاثرین کی بروقت امداد یقینی بنائیں بارشوں سے قبل رڈالرٹ توجاری کیاجاتا ہے لیکن بارش شروع ہوتے ہی پریشانی ومشکل میں عوام کو ان کے حال پر چھوڑ دیا جاتاہے جو حکومتی ناکامی اور لمحہ فکریہ ہے ۔جماعت اسلامی کے کارکنان والخدمت کے رضاکاربارش سے متاثرہ علاقوں میں عوام کی ممکنہ تعاون ومدد کریں ۔
- Advertisement -
مہنگائی بے روزگاری اور غربت کی وجہ سے اہل بلوچستان بہت زیادہ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ بدترین مہنگائی کی وجہ سے عوام نان شبینہ کے محتاج ہیں حکومت عوام کے مسائل وپریشانیوں میں روزبروزاضافہ کر رہی ہے ۔ یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، گھی اور چینی کی قیمتوںمیں اضافہ سے بھی عوام پریشان ہیں۔حکومت یوٹیلٹی اسٹورپر عوام کو ریلیف دیں اساس پروگرام تک عوام کی رسائی مشکل ہیں ۔
حکمرانوں کے بے عمل اعلانات ووعدے اور تقاریرمیں عوام کیلئے کچھ نہیں عملی طور پر حکمران عوام کو ریلیف دیں مہنگائی بے روزگاری اور غربت میںبدترین اضافے کے باوجود حکمرانوں کا عوام کو نہ گھبرانے کا مشورہ دانشمندی نہیں ۔بلوچستان کے شہروں چند گھنٹوں کی بارش سے شہر سیلاب کی نظر ہوجاتے ہیںبارشوں کے دوران حکومتی انتظامی غفلت کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہوجاتی ہے اس سب کے باوجودحکومت و انتظامیہ اپنی مجرمانہ غفلت کو تسلیم نہیں کر رہی بلکہ الٹا اپنی ناقص کارکردگی کا ملبہ بھی عوام پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔