MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلدیاتی ٹی 20 میں ”مولانا الیون“نے ”عمران الیون“ کو شکست سے دوچار کیا، حافظ حسین احمد

0 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ،کراچی،اسلام آباد(جی این ایم) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جزوی بلدیاتی ٹی 20میں ”مولانا الیون“ نے عمران الیون کو شکست سے دوچار کر دیا لیکن کپتان عمران نیازی نے اپنے بجائے تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں کو سولی پر لٹکا دیا۔ وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن الیون نے عمران الیون کی جو درگت بنائی اس سے جے یو آئی ف سے زیادہ مسلم لیگ ن والے خوشیاں مناتے نظر آئے وہ اس پر کیوں شاد مان نہ ہوں آخر آزادی مارچ کے حوالے سے بڑاحصہ بلکہ سب انہی کا ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نیازی تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ”انصاف“ کرتے اور برطرفی سے پہلے کم از کم امپائر سے پوچھتے کہ کہیں چوہدریوں نے تو ان کے ہاتھ پیچھے سے باندھ نہیں رکھے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتان اگرچہ میچ فکسنگ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور یہ میچز کھلاڑیوں کے ذریعہ انجام پاتے لیکن تازہ ترین طریقہ واردات میں کھلاڑیوں سے زیادہ ”امپائر“ کی خدمات موثر ثابت ہوئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.