MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد کپورکو ساتھی اداکارہ نے زوردار تھپڑ رسید کردیا

1 659

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی(ویب ڈیسک ) شاہد کپور اپنی اداکاری میں حقیقت کا عنصر پیدا کرنے کیلئے جانے جاتے ہیں۔ 31 دسمبر کو سینما کی زینت بننے جارہی فلم جرسی میں شاہد کپور اور ایکٹریس مرونال ٹھاکر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔فلم کی ہدایتکاری گوتم تنانوری نے کی ہے۔

- Advertisement -

فلم میں ہیروئین کا کردار نبھانے والی مرونال ٹھاکر نے شوٹنگ کے دوران ایک سین کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں سے ایک واقعہ شیئر کیا کہ کس طرح شاہد کپور نے انہیں اپنے خوف پر قابو پانے میں مدد کی۔فلم کے ٹریلر میں بھی لوگ اس سین کو دیکھ سکتے ہیں۔ مرونال ٹھاکر نے بتایا کہ فلم میں ایک سین ہے

جس میں انہیں شاہد کپور کو تھپڑ مارنا تھا اور وہ ڈر رہی تھیں کہ کہیں زور سے نہ لگ جائے۔شاہد کپور نے ان کی ڈھارس بندھائی اور کہا کہ میں خود یہ چاہتا ہوں کہ تم مجھے زور سے تھپڑ مارو اور پھر انہوں نے شاہد کو تھپڑ ماردیا۔ اور اس طرح ہدایت کار اس سین کو فلمانے میں کامیاب ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] کے آغاز میں بالی وڈ کے’چاکلیٹی بوائے‘ اداکار شاہد کپور کا جادو سر چڑہ کر بول رہا تھا اور ایک بھارتی لیجنڈری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.