اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے جے یو آئی کومذہبی شدت پسند جماعت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب ایک حلقے میں ایک ہی پارٹی کے تین،تین اور چار،چار امیدوار الیکشن لڑنا شروع کردیں گے تو الیکشن ہار جائیں گے،صرف پی ٹی آئی ہی ملک گیر جماعت ہے، باقی مقامی جماعتیں ہیں، عمران خان کے بغیر پاکستان کی سیاست ٹکڑوں میں بٹ جائے گی ، ہر جگہ پر مریم نواز جیسے بونے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کی قیادت ہے، جن کا اپنا کوئی قد نہیں ،صرف عمران خان پر تنقید کرکے اپنا قد بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، نوازشریف اور زر داری کا لیا ہوا 55ارب ڈالر قرض واپس کر نا ہے ،(ن)لیگ کے دور میں بجلی کے مہنگے پلانٹس لگے ،
- Advertisement -
نتیجے میں پاکستان میں بجلی مہنگی ہے ،معاہدوں کے تحت بجلی کی طلب نہ بھی ہو پھر کی پیدواری لاگت کی ادائیگی کرنی پڑتی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل نقصان ہوتا جارہا ہے ،2023 میں یہ اپنے عروج پر پہنچ جائے جس کےلئے ہمیں مزید ادائیگیاں کرنا پڑیں گی،کپاس 8.5 ملین بیلز پیدا کریں گے، 8.8 ملین ٹن چاول پیدا کیا ہے جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی پیداوار ہے، گنا کی پیداوار میں 8.8 ٹن اضافہ ہوا ہے،نئی آٹو پالیسی کے تحت بہتری آئی ہے اور پاکستان میں 5 لاکھ گاڑیوں کی تیاری تک جائیں گے،
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کو مبارک بادپیش کرتے ہیں،مارچ میں او آئی سی کا ایک اور اجلاس ہوگا۔منگل کو کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے کہا کہ او آئی سی اجلاس میں پاکستان کا نکتہ نظر پہنچایا گیا اور کابینہ نے تمام شرکا کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مارچ میں او آئی سی کا معمول کا اجلاس ہوگا۔وفاقی وزیر نے کابینہ میں زیربحث آنے والے دیگر امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور مجموعی صورت حال میں واضح طور پر استحکام نظر آرہا ہے۔انہوںن ےکہاکہ بیرونی قرضوں کی واپسی 12.27 ارب کی ہے اور 2023 میں 12.5 ارب واپس کریں اور 55 ارب ڈالر قرض واپس کرنا ہے
[…] نیوز) جنوبی پنجاب کے ارکان نے نئی پارٹی بنانے کی تیاری کر لی۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق […]