MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صوبائی اور وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہے ،نصراللہ بلوچ

1 320

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے نصراللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت لاپتہ افراد کی بازیابی کا اپنا وعدہ پورا نہیں کررہے ہیں بلکہ حکومت نے جبری گمشدگی کو جرم قرار دینے والے قانون میں اسے ترامیم شامل کیا ہے جس سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ عدم تحفظ کا شکار ہوکر شدید زہینی اذیت میں مبتلا ہوئے ہیں

اس لیے مجوزہ قانون پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے جبری گمشدگی اور اقوام متحدہ سمیت ملکی و بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجوزہ قانوں سے وہ ترامیم ختم کیے جائے جس سے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو تحفظ حاصل نہیں ہوتا اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ اگر کوئی مجرم ہے

- Advertisement -

انہیں عدالت کے زریعے سزا دی جائے جن پر جبری گمشدگیوں کا الزام ہے انکے دائرے اختیارات کو کم کیا جائے تاکہ پاکستا جبری گمشدگی کی ناسوز سے پاک ہو نصراللہ بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 2019 میں ہم سے میڈیا کے سامنے وعدہ کیا کہ سب سے پہلے کئی سالوں سے لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائی جائی گی

یا پر انکے حوالے سے اہلخانہ کو بتایا جائے گا لیکن کچھ لوگ بازیاب ہوگئے لیکن کئی سالوں سے لاپتہ افراد کے حوالے سے خاص مثبت پیش رفت نہیں ہوئی اور رواں سال فروری میں ہماری ملاقات وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید،وفاقی وزیر قابون فروغ نسیم،وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری،لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس اقبال اور مارچ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی وفاقی سطع پر ہمیں یقین دھانی کرائی گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.