MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام سے کئے ہوئے ہر وعدے کوپوراکیا ہے ،نور محمد دمڑ

1 285

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 7 اکتوبر ہرنائی میں تباہ کن زلزلے سے مہندم شدہ مکانات کی دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے پہلے دن سے ہی میں نے آواز بلند کی اور زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انکے مکانات کو دوبارہ تعمیر کرنے کےلئے ہرفورم پر جدوجہد کی میرعبدالقدوس بزنجو نے جب وزارت علیٰ کا منصب سنبھالا اسمبلی فلور پروزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو سے ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کو دوبارہ تعمیر کےلئے امدادی رقم دینے کا مطالبہ کیا تھا

- Advertisement -

صوبائی کابینہ نے ہرنائی زلزلہ متاثرین کی گھروں کو ازسرنوتعمیر کرنے کےلئے ایک ارب 33 کروڑ روپوں کی امدادی رقم دینے کی منظوری دے دی گئی ہے جلد سروے کے مطابق حقیقی متاثرین کو گھروں کی تعمیر کےلئے صوبائی حکومت کی جانب سے امدادی رقم کے چیک تقسیم کرینگے عوام سے کیا ہوا ہر وعدے کوپورا کردیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد بی اے پی ہرنائی کے عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا

سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ میں نے زلزلے کے پہلے دن اپنے عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انکی گھروں کو ازسرنوتعمیر کےلئے ہرفورم پر کوشش کرونگا اور متاثرین کی بحالی تک چھین سے نہیں بیٹھونگا ،انہوں نے کہاکہ صوبائی کا بینہ نے ہرنائی کے زلزلہ سے متاثرہ پراپرٹی کے معاوضوں کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی اور بہت جلد متاثرین کو حکومت کی جانب سے امدادی رقم کی تقسیم کاعمل شروع ہوگا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.