MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دہشتگردی کے خا تمے کے لئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جان محمد جمالی

0 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(جی این ایم)سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خا تمے کے لئے قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ 16 دسمبر ہمیشہ ملک کی تاریخ کے ایک سیاح ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گاجب بزدل دہشت گردوں نے اپنے نا پاک عزائم کی تکمیل کے لئے پھولوں جیسے معصوم بچوں کو اپنی بر بریت کا نشانہ بنایا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداءکی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے

- Advertisement -

کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور نے قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا اور شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں امن قائم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ امن کیلئے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں جس کے باعث آج ہم پر امن ماحول میں رہ رہے ہیں۔ اے پی ایس کے معصوم شہدا اور ان کے خاندا نوں کو سلام پیش کرتے ہوئے سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہا کہ شہدا اے پی سی کا غم آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے

کہ ہم اپنے سکیورٹی اداروں کے تعاون سے دہشت گردی کی عفریت کا مکمل خاتمہ کریں گے پاکستانی قوم ایک بہادر اور دلیر قوم ہے جن کے حوصلے ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کبھی پست نہیں ہو سکتے آج کا دن ہمیں یہ تلقین کرتا ہے کہ قومی اتحاد اور اتفاق سے ہم تخریب کار عناصر اور ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث افراد کے قلع قمع کے لئے اجتماعی طور پر بحیثیت قوم اپنا کردار نبھائیں گے۔سپیکر نے اے پی ایس شہدا کے والدین کی ہمت و حوصلہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.