MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بے گناہ شہریوں پر حملوں کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا،نصیب اللہ مری

1 289

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوہلو(جی این ایم)صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے گزشتہ روز تحصیل کاہان کے علاقے لکڑ وڈھ میں بارودی سرنگ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں پر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،بے گناہ شہریوں پر حملوں کی اجازت دنیا کا کوئی مذہب نہیں دیتا،

- Advertisement -

ملک دشمن عناصر کے مکروہ ایجنڈے پر عمل پیرا نام نہاد تنظیمیں کبھی بھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے انہوں نے کہا کہ کوہلو سمیت بلوچستان بھر میں امن وامان کی بحالی میں سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ان کے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے چند مٹھی بھر عناصر ڈالروں کے عوض ملک دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر بے گناہ اور معصوم شہریوں پر بزدلانہ کارروائی کرکے ہمارے عزائم کبھی کمزور نہیں کرسکتے

صوبائی وزیر تعلیم نے دہشتگردانہ واقع میں جان بحق نوجوان مولاداد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں جبکہ زخمی شخص کی بہتر صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اور حکومتی سطح پر ہر ممکن وسائل استعمال میں لانے کی ہدایت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.