کراچی میں سکول وین میں آگ لگ گئی، 6 بچے جھلس کر زخمی
کراچی(مسائل نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد میں سکول وین میں آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، آگ سکول کے لئے استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی میں لگی، اہل محلہ نے بروقت آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بروقت آگ بجھائی بڑے نقصان سے بچ گئے۔