MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قوم اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ اور طلبہ کا کردار نہایت کلیدی ہوتا ہے،مبین خلجی

بچوں میں تعمیری سوچ ان کے بہترین کردار سازی میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے

0 818

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قوم اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ اور طلبہ کا کردار نہایت کلیدی ہوتا ہے،مبین خلجی

(مسائل نیوز ڈیسک )

رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے کیو ڈی اے مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ قوم اور صوبے کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ اور طلبہ کا کردار نہایت کلیدی ہوتا ہے، بچوں میں تعمیری سوچ ان کے بہترین کردار سازی میں اساتذہ کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان چلڈرن اکیڈمی کوئٹہ میں مضمون نویسی اور مصوری کے منعقدہ مقابلے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کے بچوں میں مثبت مسابقتی ماحول پیدا کرنے میں پاکستان چلڈرن اکیڈمی نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے- مبین خان خلجی نے مضمون نویسی اور مصوری کے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے- تقریب میں وائس چیئرمین چلڈرن اکیڈمی محمد آصف سیکرٹری جنرل عبدالغفار لانگو،یوسف شاہیناور دیگر ممبران، سابق ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن نور خان محمد حسنی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن عبدالوحید ظہیر، اساتذہ اورمختلف اسکولوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مبین خان خلجی نے کہا کہ حکومت صوبہ کے ہر طبقہ اور شعبہ سے وابستہ لوگوں کی ترقی و ترویج کے لیے بلا امتیاز اقدامات اٹھا رہی ہے۔حکومت صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سڑکوں کی تعمیر، صحت، تعلیم کی بہتری،

پانی کی بلاتعطل فراہمی صفائی، کھیل اورکھلاڑی کے حوصلہ افزائی کے لئے اپنی تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے جو کہ دشمنوں کی آنکھوں میں چبھ رہی ہے، انہوں نے مزید اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کا مقصد ہی قوموں اور قبیلوں کو رنگ نسل،لسانیت،علاقائیت،مذہب اور فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرنا ہے جسے آج بلوچستان کے با شعور عوام نے یکسر مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم و ٹیکنالوجی کے دور میں اساتذہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بچوں میں بہتر تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنائیں

تاکہ ایک باشعور اور تعلیم یافتہ قوم کی حیثیت سے ہم دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا سکیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی و اکیڈمی کے جنرل سیکرٹری عبدالغفار لانگو نے کہا کہ قوموں کی ترقی تعلیم، معزز اساتذہ اور بچوں پر منحصر ہے طلبہ میں مثبت سوچ پروان چڑھانے، ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اکیڈمی گذشتہ 40 سالوں سے صوبہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں اپنی خدمات پیش کر رہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.