MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں احتجاج نے ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے‘سراج الحق

1 349

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان بھر کی عوام کا ”یوم یکجہتی بلوچستان“ منانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم نوٹس اور ٹوئٹ سے آگے بڑھتے ہوئے عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ گوادر اور بلوچستان کی عوام کے بنیادی مسائل حل ہو سکیں۔ گوادر میں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی قیادت میں احتجاج نے ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کر لی ہے۔ حکومت کے پاس اس کے علاوہ اب کوئی چارہ نہیں کہ فوری طور پر مذاکرات کے ذریعے ان کے مسائل حل کرے۔ مولانا ہدایت الرحمن بلوچ اسلام پسند اور محب وطن لیڈر ہیں۔

- Advertisement -

”گوادر کو حق دو تحریک“ کی جانب سے پیش کیے جانے والے مطالبات جائز اور بنیادی سہولیات سے تعلق رکھتے ہیں انھیں پورا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مختلف وفوداور گوادر اور بلوچستان کے حوالے سے میڈیا کے ذمہ داران سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف و دیگر بھی موجود تھے۔حکومت آئی ایم ایف کے سامنے گونگی، عوام کی چیخوں و پکار پر بہری اور ملکی مسائل پر اندھی ہو چکی ہے۔ گوادر پر نوٹس اور ٹوئٹ ناکافی، وزیراعظم فوری طور پر عملی اقدامات اٹھائیں۔

ساڑھے تین سالوں میں ہر نوٹس عوام پر بھاری پڑتا رہا ہے۔ گوادر اور بلوچستان کے مسائل پر حکومت کو صرف نوٹس کی روایت تبدیل کرنا ہو گی۔ قوم نعروں، وعدوں اور اعلانات کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں اور نااہلی سے ملک میں مڈل کلاس ختم ہورہی ہے، غریب اور امیر کا فاصلہ بڑھ رہا ہے، جو کسی بھی معاشرے کے لیے خطرناک ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.