MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کا کوئٹہ دورہ

1 353

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)یونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کی جانب سے کوئٹہ کا دورہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ونیورسٹی آف تربت کے طلباء اور فیکلٹی ممبران کے گروپ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنس اور تاریخی میر فورٹ کا دورہ کیا ہے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وفد نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سے بھی بات چیت کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے قوم کی تعمیر میں نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.