MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر وزیر اعلٰی پنجاب کا ایکشن

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا ایکشن،غفلت کے ذمہ دار ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز،3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف،ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعید سیال کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ملازمین غلام عباس،سجاد ناصر اور عبدالرؤف کو بھی معطل کر دیا گیا۔وزیر اعلٰی چوہدری پرویز الٰہی نے غفلت برتنے والوں کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کسی صورت بھی لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نشترہسپتال کی چھت پر لاشیں ملنے کے واقعہ کی انکوائری مکمل کی گئی۔لاشیں چھت پر رکھنے والے ہسپتال ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ملتان کے نشترہسپتال میں لاوارث لاشوں کی بے حرمتی کے واقعے پر ہسپتال ملازمین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ۔ کمیٹی نے انکوائری رپورٹ مکمل ایڈیشنل چیف سیکرٹری کوارسال کی۔
رپورٹ کے مطابق پولیس لاوارث لاش لائےگی تو اٹھائیس دن کے بعد لے جانے کی ذمہ دارہوگی۔ پولیس یونین کونسل کے سیکرٹری کیساتھ مل کر لاش کی تدفین کرے گی۔ ہسپتال انتظامیہ اورپولیس لاشوں کی تدفین کیلئے رابطے میں رہیں گے۔ یاد رہے کہ نشتر ہسپتال کی چھت پر واقع کمرے اور صحن سے لاشیں ملنے کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈال رہے تھے،پولیس نے ہسپتال انتظامیہ پر ذمہ داری ڈال دی۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ لاوارث لاشوں کی تدفین نشترہسپتال انتظامیہ کا کام ہے۔دفعہ 174 کی کارروائی کے بعد لاوارث لاش نشتر ہسپتال کے سردخانے میں رکھی جاتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.