MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا سب سے بڑا جہاد ہے، وزیر اعظم

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ کوئی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا سب سے بڑا جہاد ہے،سوئٹزرلینڈ میں قانون کی حکمرانی و بالادستی ہے، وہاں کسی چپڑاسی کے اکاو¿نٹ میں اربوں روپے نہیں جاتے، سوئٹزرلینڈ میں کوئی قبضہ مافیا نہیں اور کوئی لندن جاکر فلیٹ نہیں خریدتا، لندن بھاگنے والوں پر کوئی پھول نہیں پھینکتا، تعلیم ،قانون ،

- Advertisement -

علاج اور ہر شعبے میں امیر غریب کےلئے پاکستان میں2قانون آئے، پاکستان میں عدالتی نظام آہستہ آہستہ کمزورہوتاگیا، جیل غریب لوگوں سے بھری ہوئی ہیں ،طاقت ور کو چوری کی سز انہیں ملتی اور غریب پس جاتاہے ،فلاحی ریاست کی طرف ہم بڑا قدم اٹھاچکے ہیں، ہمارا انقلابی قدم قانون میں اصلاحات اور عمل کی طرف ہوگا، اب عدلیہ کا کام عمل کرانا ہے۔ جمعرات کو یہاں اسلام آباد میں فوجداری قانون میں اصلاحات سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے دیکھا کہ باہر ممالک کے لیگل سسٹم ٹیکنالوجی کی مدد سے بہتر ہوتے رہے ،

پاکستان کا سسٹم انگریز کے جانے کے بعد سے نیچے جاتا رہا۔انہوں نے کہاکہ طاقتور اور عوام کے لیے علیحدہ پاکستان بن گیا، جسٹس سسٹم صرف طاقتور کو فائدہ پہنچانے لگا اور عام آدمی جیلوں میں بھرے جاتے رہے، کئی قیدیوں کا جرم صرف ان کی غربت ہے، تعلیم اور انصاف کا سسٹم شروع سے خراب ہوتا رہا، پرائیویٹ انگریزی اسکول اوپر جاتے رہے اور گورنمنٹ اسکول زوال کا شکار ہوگئے، اسی طرح سرکاری ہسپتالوں کا حال بھی خراب ہوتا گیا اور پرائیوٹ ہسپتال آتے گئے، امیر ملک سے باہر جاکر علاج کرانے لگے۔انہوں نے کہا کہ جو یہ سسٹم متارف کروایا ہے اس کا مقصد عام آدمی تک انصاف کی رسائی ہے، مدینے کی ریاست کا تصور صرف جمعے کے خطبوں تک محدود ہوگیا ہے،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.