رزاق احمد نے نجی ٹی وی چینل کو بھی پھنسوا دیا!انٹرویو میں خاتون کرکٹر پر ’ہتک آمیز‘ تبصرے، پیمرا نے بڑا قدم اُٹھا لیا
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ویمن کرکٹر ندا ڈار کا انٹرویو نشر کرنے والے نجی ٹی وی چینل پر جرمانہ عائد کیا ہے جس میں خاتون کھلاڑی پر ہتک آمیز تبصرے کیے گئے تھے۔ عرب نیوز پاکستان کے مطابق پیمرا نے اپنے تاریخی فیصلے میں چینل پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ معافی بھی مانگنے کو کہا ہے۔
فیصلے کے مطابق انٹرویو میں خاتون کرکٹر ندا ڈار پر ’غیر حساس، ہتک آمیز اور نفرت انگیز‘ تبصرے کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل نیو نیوز پر جون میں نشر ہونیوالے انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے کہا تھا کہ ’چند خواتین کھلاڑی جو مرد کھلاڑیوں کے برابر یا ان سے بہتر ہونے کی کوشش کرتی ہیں وہ شادی کا خیال ترک کر دیتی ہیں‘۔
- Advertisement -
انہوں نے ندا ڈار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر آپ ان سے ہاتھ ملائیں تو آپ محسوس بھی نہیں کریں گے کہ یہ ایک لڑکی ہیں‘۔
انٹرویو کرنے والے خاتون اینکر نے بھی مزاق کرتے ہوئے کہا ’کرکٹرز کو شادی کے آئیڈیا سے الرجی ہے‘۔